لاہور میں فضائی آلودگی روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کا حکم دیا جائے٬ ہائیکورٹ میںدرخواست دائر

جمعرات 3 نومبر 2016 14:00

لاہور۔3نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 نومبر2016ء) لاہورشہر میں سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات نہ کئے جانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کر دی گئی٬درخواست گزارولید اقبال نے شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو چکا ہے٬ سموگ اور فضائی آلودگی سے لاہور کے ایک کروڑ مکین متاثر ہوئے ہیں٬ شہر میں بے ترتیب ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور اسی وجہ سے فضا میں مٹی شامل ہوگئی ہیں جبکہ شہر میں غیرقانونی فیکٹریاں فضاکو آلودہ کرنے کا باعث ہیں٬ درخواست میں مزید کہا گیا کہ لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیںکئے جا رہے٬ درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :