آغا حسن الموسوی کی طرف سے پاک بھارت سرحدی کشیدگی پر اظہار تشویش

مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے

جمعرات 3 نومبر 2016 13:35

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء اور انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش ظاہرکی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ دونوں ہمسایہ جوہری طاقتوں کے درمیان کشیدگی سے جنوبی ایشیاء کے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔

انہوںنے دونوں ہمسایہ ملکوں پر زوردیا وہ کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے بامعنی مذاکراتی شروع کریں کیونکہ مسئلہ کشمیر ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بہتری میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ حریت رہنماء نے واضح کیاکہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری ممکن نہیں۔

متعلقہ عنوان :