سعودی ایئرلائنزکے پائلٹ کی مہارت ‘قاہرہ ایئرپورٹ بڑی تباہی سے بچ گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 3 نومبر 2016 13:23

سعودی ایئرلائنزکے پائلٹ کی مہارت ‘قاہرہ ایئرپورٹ بڑی تباہی سے بچ گیا

قاہرہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 نومبر۔2016ء) سعودی طیارے کے پائلٹ نے مصرکے قاہرہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بڑی تباہی سے بچانے میں کامیاب ہو گیا‘ جہاز میں سوار 106 مسافر اور عملے کے ارکان بھی موت کے منہ میں جانے سے بچ گئے۔عرب نشریاتی ادارے کے مطابق قاہرہ کے ہوائی اڈے کے حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا۔ دمام شہر سے آنے والی سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی کی پرواز کے پہنچنے سے قبل کیا گیا جس میں فتی تعطل پیدا ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

قاہرہ کے ہوائی اڈے پر ایک ذمے دار ذریعے کے مطابق سعودی فضائی کمپنی کی پرواز 321 کے کپتان کی جانب سے کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی گئی کہ ہنگامی لینڈنگ کے لیے ضروری اقدامات کر لیے جائیں کیوں کہ جہاز کے بریک کا خصوصی نظام معطل ہو چکا ہے۔ اس کے بعد فوری طور پر لازمی اقدامات مکمل کیے گئے اور فائر برگیڈ اور ایمبولینس کی گاڑیاں رن وے کے اطراف پھیل گئیں۔ذریعے نے مزید بتایا کہ سعودی ہواباز طیارے کو بحفاظت اتار لینے میں کامیاب ہو گیا اور 106 مسافروں کو طیارے سے اتار کر بیرون ملک آمد کے لاونج نمبر 3 پہنچا دیا گیا۔ بعد ازاں تکنیکی ماہرین کی ٹیم کو طیارے کے معائنے اور مرمت کے لیے طلب کر لیا گیا تاکہ طیارہ دمام شہر واپسی کے قابل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :