متنازعہ کشمیر کے تئیں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیںروائتی بیان بازی سے آگے بڑھیں ‘ بھارت کے منفی رویہ نے جنوبی ایشیاء کو نیوکلیئر فلیش پوائنٹ پر لاکھڑا کیا ہے ‘کشمیری قوم کو بین الاقوامی برادری میں بحیثیت قوم تسلیم کروانے کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما جہانگیر کشمیری کا بیان

جمعرات 3 نومبر 2016 13:18

ْابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما جہانگیر کشمیری نے کہا ہے کہمتنازعہ کشمیر کے تئیں اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیںروائتی بیان بازی سے آگے بڑھیں ٬ بھارت کے منفی رویہ نے جنوبی ایشاء کو نیوکلیئر فلیش پوائینٹ پر لاکھڑا کیا ہے کشمیری قوم کو بین الاقوامی برادری میں بحثیت ایک قوم تسلیم کروانے کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی۔

شہید کشمیر مقبول بٹ ؒ کے نظریات و افکار کی روشنی میں ہی مسئلہ کشمیر کا جاندار ٬پائیدار اور دیرپا حل نکل سکتا ہے۔منقسم و محکوم ریاست جموں کشمیر کے باسیوں کو جن مسائل کا سامنا ہے انکے حل کی کنجی قومی آزادی کی جدوجہد کی کامیابی میں مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا اور کہا کہ ریاست کے تمام حصوں میں انسانی حقوق کی پامالی اور غربت٬ جہالت٬ پسماندگی و بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ مقبول بٹ شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں تاکہ ریاست کی وحدت بحال ہو اور ہم اپنے وسائل کو خود استعمال کرتے ہوئے ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کر سکیں۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے سبزہ زار خون کی سرخی اختیار کر چکے ہیں٬کشمیری قوم پر انسانیت سوز مظالم ڈھا کر بھارت اپنی طاقت دکھا رہا ہے٬مگر صد افسوس! دنیا میں امن کا درس دینے والی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بن کر کشمیریوں پر ظلم و ستم ہو تا دیکھ رہے ہیں٬مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی و سفاکی اپنی آخری حدوں کو چھو رہی ہے اور دوسری طرف اقوام متحدہ زبانی کلامی بیانات سے مظلوم کشمیریوں کا دِل بہلا رہی ہے۔اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مسئلہ کشمیر حل کروائیں