کشمیریوں کو مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامنا ہے٬ ملیحہ لودھی

مسئلہ کشمیر حق خودارادیت کے عالمی قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیے‘ کشمیری عوام ہرصورت بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں٬ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کاسلامتی کونسل میں خطاب

جمعرات 3 نومبر 2016 13:18

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 نومبر2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام ہرصورت بھارتی تسلط سے آزادی چاہتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو مستقبل کے تعین میں بھارتی بربریت کا سامناہے٬ کشمیری 70 سال سے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں٬ مسئلہ کشمیر حق خودارادیت کے عالمی قوانین کے مطابق حل ہونا چاہیئے۔