لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں٬ پانچ ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

بدھ 2 نومبر 2016 22:47

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ مارکیٹ پولیس نے ملزم صدام حب کو ایک عدد پسٹل اور گولیوں سمیت٬ ملزم گل حسن ڈکن کو آدھا پاؤ ہیروئن سمیت٬ تھانہ رحمت پور پولیس نے ملزم امید علی بروہی کو آدھا کلو چرس سمیت٬ تھانہ رتوڈیرو پولیس نے ملزم عبدالمجید عرف مجن پٹھان کو آدھا پاؤ چرس سمیت جبکہ تھانہ گڑھی خدا بخش پولیس نے کیٹی ممتاز تھانہ کے روپوش ملزم متل عرف متو خروس کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار کئے گئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :