لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دو روزہ انٹر کالج و اسکول گرلز بیڈمنٹن کے مقابلے اختتام پذیر

بدھ 2 نومبر 2016 22:47

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دو روزہ انٹر کالج و اسکول گرلز بیڈمنٹن کے مقابلے اختتام پذیر ہو گئے۔ فائنل میچ میں سمبارا اسکول کی ٹیم نے گرلز ڈگری کالج کی ٹیم کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔ تفصیلات کے مطابق تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام دو روزہ انٹر کالج و اسکول گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں لاڑکانہ٬ شکارپور٬ جیکب آباد اور کشمور کندھ کوٹ سمیت دیگر شہروں کی 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔

آفیسرز کلب لاڑکانہ میں ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل پبلک اسکول لاڑکانہ اور سمبارا اسکول لاڑکانہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں سمبارا اسکول کی ٹیم نے پبلک اسکول کی ٹیم کو 10-15 سے شکست دی٬ دوسرا سیمی فائنل میں گرلز ڈگری کالج شکارپور اور زیبسٹ لاڑکانہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں گرلز ڈگری کالج شکارپور کی ٹیم نے زیبسٹ لاڑکانہ کی ٹیم کو 11-15 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل میچ گرلز ڈگری کالج شکارپور اور سمبارا اسکول لاڑکانہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں سمبارا اسکول کی ٹیم نے ڈگری کالج شکارپور کی ٹیم کو 12-15 سے شکست دے کی کامیابی حاصل کی۔ کامیاب ٹیم کے کھلاڑیوں میں تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر احمد علی بروہی٬ ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس لاڑکانہ محمد حسین مکانی اور سندھ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے سیکرٹری جنرل نثاراللہ نے انعامات تقسیم کئے۔