شہر میں گرد و غبار کے بادل٬ آنکھوں کی الرجی کی شرح میں اضافہ ہوگیا

آنکھ کا سرخ ہونا ٬ سوزش اور پانی بہنا ڈسٹ الرجی کی علامات ہیں٬ ماہرین امراض چشم

بدھ 2 نومبر 2016 22:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) شہر میں گرد و غبار کے بادل٬ آنکھوں کی الرجی کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔ماہرین امراض چشم کے مطابق آنکھ کا سرخ ہونا ٬ سوزش اور پانی بہنا ڈسٹ الرجی کی علامات ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز سے گردوغبار کے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کے باعث آنکھوں کی الرجی کے مسائل سامنے آرہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق موٹر سائیکل سوار عینک کا استعمال کریں۔شہری گرد سے بچانے کیلئے پانی سے آنکھوں کو بار بار صاف کریں۔

(جاری ہے)

ایک طرف تو حد نگاہ کم ہوگئی ہے اور دوسرے جانب گرد سے آنکھوں کے امراض کی شرح بڑھ گئی ہے ۔ گرد کے ذرات سے آنکھوں کا سرخ ہونا ٬ سوزش اور خارش سمیت آنکھ سے پانی بہنا جیسی علامات ظاہر ہوتی ہیں جس پر فوری ماہر امراض چشم سے رجوع کرنا چاہئے۔

ماہر امراض چشم کے مطابق آنکھوں کے امراض کی شرح گرد کے بادل چھانے سے بڑھ گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گرس سے بچائو کیلئے ضروری ہے کہ شہری لینز کا استعمال ترک کردیں ۔ موٹر سائیکل سوار ماسک اور عینک کا استعمال لازمی کریں ۔بچوں اور بوڑھوں کو اس موسم میں خصوصی احتیاط کرنی چاہئے جبکہ آنکھوں کو بار بار پانی سے صاف کرناچاہیئے۔

متعلقہ عنوان :