کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں ٬ْاسلام آباد کی سڑکیں آج بھی بند ہوسکتی ہیں ایسا نہیں کرینگے ٬ْ شاہ محمود قریشی

کہا جاتا تھا تحریک انصاف کنسرٹ کرتی ہے لڑنے والے کارکن نہیں ٬ْ ہم نے ثابت کردیا ہے لڑ بھی سکتے ہیں مر بھی سکتے ہیں ٬ْ خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں ٬ْاسلام آباد کی سڑکیں آج بھی بند ہوسکتی ہیں ایسا نہیں کرینگے ۔ بدھ کو پریڈ گرائونڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے عمران خان کی قیادت پر فخر ہے٬جب تحریکوں میں خون شامل ہوجاتے ہیں ٬ْمائوں بہنوں کے آنسو شامل ہوجاتے ہیں وہ کامیاب ہوتی ہیں٬کہا جاتا تھا تحریک انصاف کنسرٹ کرتی ہے لڑنے والے کارکن نہیں تاہم ہم نے ثابت کردیا ہے ہم لڑ بھی سکتے ہیں مر بھی سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم جاگ رہی ہے اور منزل قریب آرہی ہے٬آئی جی پنجاب کو جلسے میں آنے کی دعوت دیتا ہوں کوئی اسلحہ ہے تو آکر لے جائو٬آئو ہمارے پاس جھنڈے اور ڈنڈے کی صورت میں اسلحہ ہے٬ہم پر الزام لگایا گیا ہم جمہوریت کو دفن کرنے آرہے ہیں٬تحریک انصاف جمہوریت پسند ہیں٬ہم کرپٹ نظام اور کرپٹ حکمرانوں کو دفنانے آئے ہیں٬ہماری طاقت دیکھنی ہے تو دکھادیں ہم طاقت دکھانے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج بھی اسلام آباد کی سڑکیں بند ہوسکتی ہیں لیکن ہم نہیں کریں گے ہم کرپٹ سیاست اور کرپٹ حکمرانوں کو بند کریں گے٬تحریک انصاف نیا پاکستان بنا کر دکھائیگی۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے جذبوں اور ہمت کو سلام پیش کرتا ہوں٬خٹک صاحب جب آپ سڑکوں پر لڑ رہے تھے تو ہم بنی گالہ میں نظارے دیکھ رہے تھے ٬میں نے خان صاحب کو کہا کہ صبح نیا سورج طلوع ہوگا٬رائے ونڈ والے کہتے تھے تنہا ہوگئے ہیں٬تنہا تو وہ ہوگئے ہیں٬انہوںنے کہاکہ (آج) جمعرات کو سپریم کورٹ میں سماعت ہے عمران خان کے ساتھ سپریم کورٹ جائیں گے٬وقت کم ہے مقابلہ سخت ہے٬تیاری کرلو نواز شریف کو بھاگنے کی بڑی جلدی ہے۔انہوں نے کہاکہ جلد گو نواز گو ہوجائے گی۔