ایل ڈی اے نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے سول ورکس کی مد میں چینی بنک ایگزم سے ایک ارب روپے کا بل کلیم کرلیا

بدھ 2 نومبر 2016 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) ایل ڈی اے نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے سول ورکس کی مد میں مکمل ہوجانے والے تعمیراتی کاموں کے لئے چینی بنک ایگزم سے ایک ارب روپے کا بل کلیم کرلیا ۔لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے سول ورکس کے مد میں ایک ارب روپے مانگ لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے نے ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو مجموعی طور پر تین پیکجز کی مد میں ایک ارب کا بل بھجوا دیا ہے ۔

ایل ڈی اے نے پیکج تین اور چار کے لئے بائیس کروڑ جبکہ پیکج ون کے لئے اٹھہتر کروڑ مانگے ہیں ایل ڈی اے کی جانب سے پیکج ٹو پر ایک ماہ سے کام بند ہونے کے باعث بل کلیم نہیں کیا گیا ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بل کو پراسیس کرکے محکمہ ٹرانسپورٹ ٬ چینی کنٹریکٹر سی آر نورینکو کے توسط سے ایگزم بنک کو بھجوائے گا جس کی منظوری کے بعد ایل ڈی اے کو پیسے جاری کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :