Live Updates

خدا کی قسم عمران خان کی احتجاج کی کال پر پنجاب میں کسی نے نعرہ بھی نہیں لگایا ‘ رانا ثناء اللہ

عمران خان نے دھر نے کی ناکامی کی شر مندگی سے بچنے کیلئے ’’یوم تشکر ‘‘منا کر اپنی جان چھڑوا لی ہے ‘وزیر اعظم آئینی مدت پوری کر یں گے٬ صوبائی وزیر قانون کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ خدا کی قسم عمران خان کی احتجاج کی کال پر پنجاب میں کسی نے نعرہ بھی نہیں لگایا ‘عمران خان نے دھر نے کی ناکامی کی شر مندگی سے بچنے کیلئے ’’یوم تشکر ‘‘منا کر اپنی جان چھڑوا لی ہے ‘وزیر اعظم نوازشر یف آئینی مدت پوری کر یں گے عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ تحر یک انصاف کی سیاست کو عوام نے ایک بارنہیں کئی بار مستر د کر دیا ہے اورعمران خان کے ہوتے ہوئے تحر یک انصاف کو کسی سیاسی دشمن کی بھی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے تحر یک انصاف کا صفایا ہو رہا ہے اور عمران خان کی پارٹی کے اپنے لوگ انکے بارے میں جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے حکومت کے سر کاری وسائل کو اپنے جلسوں کیلئے استعمال کر رہے ہیںاور عمران خان کو بھی پتہ لگ چکا ہے کہ عوام اب انکے دھر نوںا ور احتجاج میں نہیں آئیگی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات