Live Updates

پرویز رشید جیسے دو دانت والے بکرے کی قربانی قبول نہیں٬خبر دینے والے اصل شخص کو پکڑا جائے ٬ سب پانامہ پر تبصرہ کر رہے ہیں صرف بھارت نہیں ٬ثابت ہوا حکمران مودی کے یار ہیں ٬ عمران خان کی قیادت میں بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ٬ ڈبل شاہ گھبرائیں نہیں قوم جانتی ہے ڈاکٹر عاصم کون ہے ٬ کس نے چھڑایا اور کیسے رہا ہوا٬28اکتوبر کے بعد سوشل میڈیا پر کسی نے مجھے ڈان اور کسی نے 007بنا دیا ٬عمران خان کوشش کر کے دیکھ لیں لیکن گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا پی ٹی آئی کے یوم تشکر جلسے سے خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 22:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پرویز رشید جیسے دو دانت والے بکرے کی قربانی قبول نہیں٬خبر دینے والے اصل شخص کو پکڑا جائے ٬ سب پانامہ پر تبصرہ کر رہے ہیں ٬ صرف بھارت نہیں کر رہا ٬ثابت ہوا حکمران مودی کے یار ہیں ٬ عمران خان کی قیادت میں بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ٬ ڈبل شاہ گھبرائیں نہیں قوم جانتی ہے ڈاکٹر عاصم کون ہے ٬ کس نے چھڑایا اور کیسے رہا ہوا٬28اکتوبر کے بعد سوشل میڈیا پر کسی نے مجھے ڈان اور کسی نے 007بنا دیا ٬عمران خان کوشش کر کے دیکھ لیں لیکن گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا۔

وہ بدھ کو تحریک انصاف کے یوم تشکر جلسے سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کہ میں بڑا پریشان تھا٬ میں چاہتا تھا کہ نوازشریف کے محل کو آگ لگا دیں ٬ نوازشریف نے ججوں کو خریدنے کی کوشش کی٬ نوازشریف کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا٬ یہ پاک فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ملک کو موجودہ بحران سے نجات دلائے گی ٬ سب پانامہ لیکس پر تبصرہ کر رہے ہیں ٬ صرف بھارت نہیں کر رہا ٬ جس سے ثابت ہوا کہ حکمران مودی کے یار ہیں لیکن بھارت سن لے عمران خان کی قیادت میں بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب تک کنویں سے نجاست نہیں نکلے گی یہ صاف نہیں ہوگا٬ حکمرانوں نے لال حویلی کے اطراف 158کنٹینر لگائے گئے ٬ حکمران بے ایمان اور کمیشن خور ہیں ٬ رانا ثناء اللہ پی آئی اے کے وائٹ ہائوس میں پیدا ہوا٬ ظاہر کیا جاتا ہے کہ عمران خان نے سولو فلائٹ لی٬ کیا فضل الرحمان کے ساتھ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بڑے بڑے وکیل ہیں لیکن میں اپنا وکیل خود ہوں ٬ ملک خانہ جنگی سے بچ گیا٬ عمران خان کیساتھ ہوں ٬ ڈبل شاہ گھبرائیں نہیں قوم کو پتا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کون ہیں ٬ کس نے چھڑوایا اور کیسے رہا ہوئے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کوشش کریں لیکن گھی سیدھی انگلی سے نہیں نکلے گا ٬ نوازشریف کو مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا ٬ نوازشریف چھانگا مانگا میں خریدوفروخت کرتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو پکڑنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ٬ 28اکتوبر کے بعد کسی نے مجھے ڈان اور کسی نے 007بنا دیا ۔ (ار)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات