عوام کو تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے٬بلاول بھٹوزرداری نے مڈٹرم انتخابات کی بات نہیںکی ٬ وزیراعلیٰ سندھ

بدھ 2 نومبر 2016 22:18

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قانونی کی بالادستی اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے٬ عوام کو تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے٬ یہ نہیں کہہ رہا سب ٹھیک ہے لیکن میرے 3 ماہ کی حکومت میں بہتری آ ئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہسپتال میں ڈاکٹر عاصم کی عیادت کر نے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک کیس میں ڈاکٹر عاصم کی ضمانت ہوئی ہے٬ امید ہے کہ دیگر مقدمات میں بھی انصاف ملے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ مجالس کہاں ہورہی ہیں پولیس کو اس کا علم ہونا چاہئے ٬ ناظم آباد فائرنگ لیپس ضرور ہے مگر مجلس گھر میں تھی۔ انہوںنے مزید کہاکہ دہشت گردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہوتاہے۔

(جاری ہے)

سید مراد علی شاہ نے کہاکہ چینی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ جمہوریت میں ہر ایک کو احتجاج کرنے کا حق ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ہمارے چاروں مطالبات جمہوریت کے فروغ کیلئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے٬ بلاول بھٹوزرداری نے مڈٹرم انتخابات کی بات نہیںکی۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں عدالتوں پر مکمل یقین ہے اور اُمید ہے کہ ڈاکٹر عاصم باعزت بری ہوجائیںگے۔

انہوںنے کہاکہ سندھ میں حادثات میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 1 لاکھ روپے انشورنس کے دئیے جائیں گے اور اس اسکیم سے سندھ کے 18 سال سے 65 سال کے افراد کی حادثاتی موت کی صورت میں اہل خانہ کو پیسے ملیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ متا ثرہ خاندان کو پیسے بیوروکریسی کے ذریعے نہیں بلکہ انشورنس کمپنی سے براہِ راست ملیں گے۔ انہوںنے کہاکہ انشورنس پالیسی پر عمل درآمد یکم نومبر سے شروع ہو گیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو کے مطالبات جمہوریت کو مستحکم کرنے کیلئے ہیں٬ ہمارے لیے کامیابی جمہوریت کی مضبوطی میں ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان جب تک جاری ہے اس وقت تک اپیکس کمیٹی کے اجلاس ہوں گے ٬ہم کسی بھی فیصلے میں جلد بازی نہیں چاہتے۔ وزیر اعلیٰ سند ھ سید مراد علی شاہ نے کہاکہ شادی ہالز اور کاروبار جلدی بند کرنے پر اتفاق کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی سرحد پار سے ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :