لاہور کی عائشہ ممتاز کے بعد اب ایبٹ آباد کی دبنگ لیڈی کے سوشل میڈیا پر چرچے

muhammad ali محمد علی بدھ 2 نومبر 2016 21:48

لاہور کی عائشہ ممتاز کے بعد اب ایبٹ آباد کی دبنگ لیڈی کے سوشل میڈیا ..

ایبٹ آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2016ء) لاہور کی عائشہ ممتاز کے بعد اب ایبٹ آباد کی دبنگ لیڈی کے سوشل میڈیا پر چرچے جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سابقہ سربراہ عائشہ ممتاز کی جانب سے لاہور شہر میں مضر صحت اشیا خورد و نوش فروخت کرنے والوں کیخلاف کیے جانے والے ایکشن نے ملک بھر میں دھوم مچائی تھی۔

(جاری ہے)

عائشہ ممتاز اپنی کاروائیوں کے باعث دبنگ لیڈی کے نام سے مشہور ہو گئی تھیں۔

تاہم کچھ روز قبل انہیں ان کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔ تاہم ان کے جانے کے بعد اب ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سرکاری افسر بھی دبنگ لیڈی کے نام سے مشہور ہو گئی ہیں۔ عظمہ کنول نامی خاتون ایبٹ آباد کی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہیں جو ضر صحت اشیا خورد و نوش فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائیاں کر رہی ہیں۔ انہیں کاروائیوں کے باعث سوشل میڈیا پر ان کے خوب چرچے جاری ہیں۔