پی آئی اے کی موہن جو داڑو جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہونے سے سندھ کابینہ کے وزراء ایئرپورٹ پر پھنس گئے

بدھ 2 نومبر 2016 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) قومی ایئر لائن (پی آئی ای) کی موہن جو داڑو جانے والی پرواز تاخیر کا شکار ہونے سے سندھ کابینہ کے وزراء ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای) کی کراچی سے سکھر جانے والی فلائٹ تاخیر کا شکار ہونے پر سندھ کابینہ کے وزراء مسلسل دو گھنٹے سے ایئرپورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی ایئرپورٹ پر وزیر ٹرانسپورٹ سندھ ناصر حسین شاہ اور ممتاز جکھرانی سمیت دیگر ارکان موجود ہیں۔ وزراء کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ مستقل یہی کہہ رہی ہے کہ جہاز کے لئے فیول نہیں ہے٬ ہم سکھر جانے کے لئے دو گھنٹے سے فلائیٹ کی روانگی کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق سندھ کابینہ کے وزراء گھوٹکی میں ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سکھر جارہے ہیںجہاں سے وہ بذریعہ روڈ گھوٹکی پہنچیں گے۔ ذرائع کا مزید کہا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کردی ہے جس کی وجہ سے فلائٹ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :