سٹیل ملزکیس ٬ْسپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے پر عدم عملدرآمد کے حوالہ سے نیب حکام کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی

بدھ 2 نومبر 2016 22:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے پاکستان سٹیل ملزکیس میں عدالتی فیصلے پر عدم عملدرآمد کے حوالہ سے نیب حکام کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔ بدھ کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس شیخ عظمت سعید پر مشتمل تین رکنی بینچ نے ندیم شیخ کی جانب سے دائردرخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار نے پیش ہوکر موقف اختیار کیا کہ نیب نے عدالتی حکم کے مطابق پاکستان سٹیل ملزکیس میں تحقیقات نہیں کی ہیں٬ آج یہ حالت ہے کہ سٹیل ملز بند ہوگئی ہے اور اس کے ملازمین بے روزگار ہوگئے ہیں جس پرجسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سٹیل مل بند ہونا اچھی بات ہے کیونکہ جب سٹیل مل چلتی تھی توکماتی کیا تھی حد تویہ ہے کہ غریب عوام کے پیٹ کاٹ کاٹ کر اس کے ملازمین کو تنخواہیں دی جاتی تھیں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست گزارکوموزوں فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔

متعلقہ عنوان :