جامعہ بلوچستان کے فیکلٹی مینجمنٹ سائنسز کے بورڈ آف فیکلٹی کا اجلاس

بدھ 2 نومبر 2016 22:07

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) جامعہ بلوچستان کے فیکلٹی مینجمنٹ سائنسز کے بورڈ آف فیکلٹی کا اجلاس جامعہ کے سینٹ روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈین فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر ندیم ملک نے کی۔ اجلاس میں شعبہ آئی ایم ایس٬ کمپیوٹر سائنس٬ اکنامکس٬ کامرس اور لائبریری سائنسز کے سربراہان٬ سینئر اساتذہ اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں تعلیمی ایجنڈا زیر غور لایا گیا۔ جس میں شعبہ جات کی کارکردگی٬ ایم فل٬ پی ایچ ڈی٬ ایم ایس٬ بی ایس ڈگری پروگرامز٬ داخلہ اور امتحانات کے طریقہ کار٬ نئے کورسز کا اجراء٬ طلباء و طالبات کی مجموعی تعلیمی سرگرمیاں٬ سیمسٹر سسٹم کا نفاذ سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لئے مختلف تجاویزات پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈین فیکلٹی ڈاکٹر ندیم ملک نے فیکلٹی کے مجموعی تعلیمی٬ تحقیقی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز جامعہ کا ایک اہم فیکلٹی ہے۔

جس کے اہم شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع مہیا کئے جاتے ہیں اور فیکلٹی کے اساتذہ کی اکثریت پی ایچ ڈی اور ایم فل ڈگری کی حامل ہیں۔ کثیر تعداد میں ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز زیر تعلیم ہیں۔ فیکلٹی کے پانچ شعبہ جات میں تین سمسٹر سسٹم سے منسلک ہیں اور دو کو آئندہ برس سمسٹر سسٹم کہ تحت لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبہ جات اپنے بورڈ آف اسٹڈی کے میٹنگ کو یقینی بنائیں تاکہ شعبہ جات کی کارکردگی میں بہتری اور تعلیمی٬ تحقیقی سرگرمیوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے۔ آخر میں انہوں نے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور ان کے بہتر تجاویز کو فیکلٹی کی ترقی کے لئے اہم کرار دیا۔

متعلقہ عنوان :