Live Updates

عمران خان کو یوم تشکر کی طرح ’’ یوم معافی‘‘ بھی منانا چاہیے ‘ مولانا غلام محمد سیالوی

بدھ 2 نومبر 2016 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) مجلس عمل علماء اہلسنت پاکستان کے مرکزی سربراہ اور چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ مولانا غلام محمد سیالوی اور مذہبی کوارڈینیٹر مفتی انتخاب احمد نوری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان نے مسلسل دھرنوں اور منفی انداز سیاست سے قوم کو دردناک اذیت میں مبتلا کررکھا ہے٬ ملک کو اقتصادی طور پر ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے٬ اداروں کے تقدس کو پامال کیا ہے اور گھٹیا زبان استعمال کرکے انسانیت کی تذلیل کی ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا جس طرح اُنہوں نے اپنی فیس سیونگ کیلئے یوم تشکر منایا ہے اسی طرح انہیں ’’ یوم معافی‘‘ بھی منانا چاہیے اور صدق دل سے اللہ تعالیٰ ٬ پوری قوم اور قومی اداروں سے بھی معافی مانگنی چاہیے اور آئندہ مثبت اور مہذب انداز سیاست اپنانے اور تمام اداروں کا احترام کرنے کا عہد کرنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :