حق و سچ اورپوری قوم کی بہتری کی خاطر جیل جانے پر فخر ہے ٬ انیس قائم خانی

تنگ گلیاں اور خاردار راستے عبور ہوچکے اب ہمارے سامنے کھلا میدان ہے اور عوام کی طاقت ہے٬ صدر پاک سرزمین پارٹی آج حق و سچ کی فتح کا دن ہے ہم نے عدالتوں کے ہر فیصلے کا ہمیشہ احترام کیا ہے٬ سید مصطفی کمال

بدھ 2 نومبر 2016 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی جیل سے رہائی حاصل کرنے کے بعد پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس پہنچ گئے ٬ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی ضمانت منظور کی تھی ٬ پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی رہائی کی خبر سنتے ہی کارکنا ن اور ذمہ دارن کی بڑی تعداد مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس پہنچنا شروع ہو گئی تھی٬ آج صبح ہی سے پاکستان ہاؤس میں کارکنان٬ ہمدردوںاور عوام کا جم غفیر دیکھنے میں آیا٬ پاکستان ہاؤس سے کارکنان قافلہ کی صورت میں پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کو ویلکم کرنے کے لئے جناح اسپتال روانہ ہوئے ٬ ہزاروں موٹر سائیکلیں ٬ لا تعدا گاڑیاں ٬ ٹرک اور منی بسیںاس قافلے میں شامل تھیں ٬ پارٹی صدر انیس قائم خانی کی پاکستان ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیااس موقع پر خواتین کارکنان نے گل پاشی کی اور بچوں نے پارٹی صدر کوخوش آمدید کہتے ہوئے گلدستے پیش کیے٬ بعد ازاں پاکستان ہاؤس میں آئے میڈیا کے نمائندوں اور کارکنان و عوام سے خطاب کرتے ہوئے انیس قائم خانی نے تمام شرکاء کارکنان وعوام سے ااظہار یکجہتی پر شکریہ اد ا کیا٬ انہوںنے کہا کہ حق و سچ کے راستے پر چلنے کی وجہ سے تکلیفیں برداشت کیں اس لئے حق و سچ اورپوری قوم کی بہتری کی خاطر جیل جانے پر فخر ہے ٬۲ لوگوں سے شروع ہونے والی یہ پارٹی آج ایک قومی جماعت بن چکی ہے میں اور مصطفی کمال جب وقت کے فرعون کے خلاف نکلے تھے یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ کاراوں اتنا بڑا بن جائے گا٬ اب تنگ گلیاں اور خاردار راستے عبور ہوچکے اب ہمارے سامنے کھلا میدان ہے اور عوام کی طاقت ہے اب اس کاروان کو اس کی منزل تک لے کر جانا ہے٬ اس موقع پر چیئر مین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج حق و سچ کی فتح کا دن ہے ہم نے عدالتوں کے ہر فیصلے کا ہمیشہ احترام کیا ہے عدلیہ نے انصاف کے تقاضے پورے کیے اور انیس قائم خانی آج ہمارے ہمراہ ہیں ٬ اب حیدرآباد کے عوام اپنے پارٹی صدر کوویلکم کرنے کے لئے تیار رہیں اب یہ کاروان ملک کی تمام قومیتوں کی دلوں کی آواز بن چکا ہے ۔