محکمہ داخلہ سندھ نے شہر کے گورنر٬ وزیراعلیٰ٬ سندھ اسمبلی٬ سندھ سیکریٹریٹ سمیت مختلف مقامات پر دفعہ 144 نافذ کردی

احتجاج ٬ریلیاں نکالنے اور 5سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد

بدھ 2 نومبر 2016 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی ڈویژ ن کے مندرجہ ذیل مقامات کو انتہائی حساس علاقے (ریڈ زون )قرار دیتے ہوئے احتجاج ٬ریلیاں نکالنے اور 5سے زائد افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144نافذ کردی ہے ایسٹ کے ان مقامات میں گورنر ہائوس ٬وزیر اعلیٰ ہائوس ٬اسمبلی بلڈنگ٬سندھ سیکریٹریٹ کے اطراف کے علاقے ہوشنگ چوک سے فوارہ چوک٬دین محمد فضل وفائی روڈ٬سڈکو سینٹر٬صابر بیگ شہید روڈ کورنرکوسٹ گارڈ میس ٬سر غلام حسین ہدایت اللہ روڈ٬پی ایس اور پٹرول پمپ ٬ نارتھ میں پی ایس او پٹرول پمپ سے شاہراہ لیاقت ٬فریسکو چوک ویسٹ میں فریسکو چوک ٬محمد بن قاسم روڈ٬ڈی جے چورنگی٬ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ٬شاہین کمپلیکس ٬کھجور چوک ٬پی آئی ڈی سی چوک ٬16-dبنگلوز ٬سائوتھ میں 16-dبنگلوز سے ہوشنگ چوک ٬کلیرمائونڈ روڈجبکہ بلاول ہائوس کے اطراف ایسٹ میں بیچ ویو رائونڈ ابائوٹ سے کارنر باغِ رستم نارتھ میں کارنر باغِ رستم روڈ سے بلاول چورنگی ٬ویسٹ میں بلاول چورنگی سے علی بابا چورنگی جبکہ سائوتھ میں علی بابا چورنگی سے بیچ ویو پارک تک کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :