کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی کا ڈویژنل ہیڈ کوراٹر ہسپتال کا دورہ

بدھ 2 نومبر 2016 22:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے گذشتہ روز ڈویژنل ہیڈ کوراٹر ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر سمیع اللہ کاکڑ٬چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی٬ سپرنٹنڈنٹ راجہ افتخار کیانی٬حاجی وسیم قریشی بھی تھے ٬کمشنر سبی ڈویژن کے ہسپتال پہنچنے پر ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر گوردھن داس٬ ڈاکٹر علی احمد بلوچ ٬ڈاکٹر لعل مگسی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کامعائنہ کرایا اور ہسپتال کے مسائل کے بارئے میں آگاہ کیا ٬کمشنر سبی ڈویژن نے او پی ڈی ٬ایمر جنسی وارڈ٬میل فیمیل وارڈ٬میڈسن اسٹور٬ ڈینٹل سیکشن اور آپریشن تھیٹر کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ ہسپتال میں صفائی کے فقدان پر سخت برہمی کا اظہار کیا ٬دورے کے دوران کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے میڈیسن اسٹور پر مریضوں کے مسائل اور شکایات بھی سنے٬اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی نے کہا کہ مریضوں کو صحت کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ ڈاکٹر اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں اور لوگوں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے جس میں انسانی صحت کا راز مضمر ہے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بناکر خوشگوار اور صحت مندماحول کو پروان چڑھایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر کی کمی کو ہرصورت پورا کیا جائے گا اور اس ضمن میں جلد ہی سیکرٹری صحت کو سمری بھیجی جائے گی ٬اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن نے نرسنگ ہاسٹل کا بھی دورہ کیا اور نرسنگ ہاسٹل میں پینے کے صاف پانی کے لیے فلٹر پلانٹ لگانے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :