صوبہ بھر کے اسکولوں میں اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے تقریری٬ مضمون نویسی٬ کیلی گرافی اور پوسٹرسازی کے مقابلوں کے انعقاد کا آغاز

بدھ 2 نومبر 2016 22:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (اسکولز) بلوچستان کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق نیب بلوچستان کے تعاون سے نظامت تعلیمات (اسکولز) کے تحت صوبہ بھر کے اسکولوں میں اینٹی کرپشن ڈے کے حوالے سے تقریری٬ مضمون نویسی٬ کیلی گرافی اور پوسٹرسازی کے مقابلوں کے انعقاد کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اسکولز نے اس سلسلے میں ضلعی سطح کے مقابلے 20نومبر اور ڈویژنل سطح کے مقابلے 25نومبر 2016ء تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ منتخب شدہ مضامین/پوسٹرز اور کیلی گرافی ورک 8نومبر تک نظامت ہٰذا میں بجھوانے کے لئے کہا گیا ہے۔ مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہشمند طلباء وطالبات اور ان کے اساتذہ ضلعی دفاتر سے فوراً رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :