محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ورچوم زیارت میں فیلڈ ڈے کا انعقاد

بدھ 2 نومبر 2016 22:01

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء)محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ورچوم زیارت میں فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا٬فیلڈ ڈے میں زرعی آفیسران ٬فیلڈ اسسٹنٹ اورکثیر تعداد میں زمینداروں نے شرکت کی٬ فیلڈ ڈے میں زمینداروں کو سیب باغات میں اجزائے صغیرہ کے استعمال ٬گوبر کھاد کے استعمال اور پانی کے صیحح استعمال کے بارے میں معلومات دی گئی ۔

فیلڈ ڈے سے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت وتوسیعی زیارت سید فیض اللہ شاہ ٬سوائل کیمسٹ عبدالرزاق سنجرانی اور زین اللہ کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت زراعت کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کررہی ہے مقررین نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ہمیں اپنے ہائیڈرالوجی اور ایکا لوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے پائیدار زرعی ترقی کے لیے جامع منصوبہ بندی کرنی چاہیے اور کم پانی پر اگنے والی فصلات لگانی چاہیے ۔

(جاری ہے)

زمینداروں کا فرض ہے کہ وہ باغات کو وقت پر کھاد اور باغات کو اسپرے کریں اور پانی بھی بروقت دیں ۔مقررین نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کے دور رس نتائج برآمدہوں گے ۔مقررین نے کہاکہ زراعت ملک اور بلوچستان کی ترقی میںریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور بلوچستان کا مستقبل زراعت سے وابستہ ہے محکمہ زراعت کے اہلکاروں کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے کردار ادا کریں اور کسانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے ان کے اعتماد کو بحال کریں۔

موجودہ حکومت نے زراعت کے شعبہ پر بھرپور توجہ دی ہے اور کاشتکاروں کے دیرینہ مسائل حل کئے ہیں ٬بلوچستان کے عوام کازیادہ تر گزر بسر زراعت پر ہے ٬کسان کی اہمیت سے آگاہ ہیں اور بلوچستان حکومت کاشتکاروں کو خوشحال دیکھنا چاہتی ہے٬محکمہ زراعت کے اہلکار اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کریں اور زراعت کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں۔