جمشید دستی اپنی نا اہلی سے متعلق بیان رکارڈ کروانے کیلئے عدا لت میں پیش

بدھ 2 نومبر 2016 21:54

لاہور۔2 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ میںرکن قومی اسمبلی جمشید دستی اپنی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سماعت میں بیان رکارڈ کروانے کیلئے پیش ہوئے٬ جمشید دستی کو حلقہ این اے 178 مظفر گڑھ سے نااہل قرار دینے کیلئے فاروق خان نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے٬ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جمشید دستی حقائق چھپا کر ایم این اے منتخب ہوئے٬ جمشید دستی صادق اور امین نہیں ہیں نیز آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورے نہیں اترتے٬ عدالت عظمی کے فیصلوں کے مطابق جمشید دستی ایم این اے منتخب ہونے کے اہل نہیں ہیں ٬لہذا استدعا ہے کہ جمشید دستی کو نااہل قرار دینے کا حکم دیا جائے٬عدالت نے جمشید دستی کی نااہلی کیلئے دائر درخواست بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی ٬عدالتی سماعت کے بعد جمشید دستی نے موجودہ ملکی صورتحال کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے جمشید دستی نے کہا ہے کہ عمران خان کو یوم تشکر منانے کی بجائے قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔

متعلقہ عنوان :