وزارت اطلاعات و نشریات کے منصب کا تقاضا ہے حکومتی پالیسی کو اگے بڑھایا جائے٬ مریم اورنگزیب

وزیراعظم نے مجھ پر اعتماد کیا اس لئے یہ وزارت کا قلمدان حوالہ کر دیا٬میرے لیے چیلنج یہ ہے کہ تمام سیاسی پارلیمانی قوتوں کو ایک فلیٹ فارم پر اکٹھے لے آئیں٬ انٹرویو

بدھ 2 نومبر 2016 21:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء)وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات و نشریات کے منصب کا تقاضا یہ ہے کہ حکومتی پالیسی کو اگے بڑھایا جائے٬ وزیراعظم نواز شریف نے مجھ پر انتہائی اعتماد کیا اس لئے یہ وزارت کا قلمدان حوالہ کر دیا٬ سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میرے لیے چیلنج یہ ہے کہ تمام سیاسی پارلیمانی قوتوں کو ایک فلیٹ فارم پر اکٹھے لے آئے تاہم وزارت اطلاعات و نشریات کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کو آگے لے جائے٬ وزیراعظم نواز شریف اعلیٰ اقدام کے چیمپین ہے٬ ملک کو درپیش تمام چیلنجز کو احسن طریقے سے نمٹا دینگے٬ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں ملک کو مستحکم کرنے کی طرف لائے یہ کام کریں٬ جمہوریت میں اپوزیشن کا اہم کردار ہوتا ہے٬ گزشتہ کئی مہنوں سے ملک کے اداروں کی بے توقیری ہو رہی ہے اسلئے عوام نے گالی گلوج اور دھرنے کی سیاست کو مسترد کر دیا٬ انہوں نے کہا اس بار چوہدری نثار علی خان٬ عمران خان کے دھرنے کے دوران بہتر حکمت عملی اپنائی تھی٬ اسی کی وجہ سے کسی بھی جگہ سے کوئی ناخوشگوار واقعا رونما نہیں ہوا٬ انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن میں دوبارہ نواز شریف کی حکومت ہو گی٬ گزشتہ تمام ضمنی انتخابات٬ کشمیر٬ گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کیا٬ اسی وجہ سے اپوزیشن جماعتوں کو ڈر ہے۔

( وقار )