روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

بدھ 2 نومبر 2016 21:52

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) انٹربینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے ڈالرکی قدر بڑھ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہو گیا۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز انٹر بینک مارکیٹ میںروپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 104.78 روپے سے بڑھ کر 104.80 روپے اور قیمت فروخت 104.83 روپے سے بڑھ کر 104.85 روپے پر جا پہنچی تاہم 10 پیسے کی کمی سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 105.90 روپے سے کم ہو کر 105.80 روپے اور قیمت فروخت 106.10 روپے سے کم ہو کر 106 روپے پر آگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 117.80 روپے سے بڑھ کر 118 روپے پرجا پہنچی جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید 129.50 روپے اور قیمت فروخت 131 روپے پر برقرار رہی۔

متعلقہ عنوان :