میاں محمد احمدآل پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین برائے سال 2016-17ء منتخب

بدھ 2 نومبر 2016 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) میاں محمد احمدآل پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین برائے سال 2016-17ء منتخب ہو گئے۔ میاں محمد احمد ایک معروف صنعت کار ہیں جو سائٹ اور پورٹ قاسم میں سالوینٹ اور ایکسٹریکشن یونٹس کے روح رواں ہونے کے ساتھ ساتھ حمزہ شوگر ملز پنجاب٬ پراچہ ٹیکسٹائل ملز سائٹ کراچی سے بطور ڈائریکٹر ٬ المومن پیکچنگ انڈسٹریز سے اور علی دانیال انڈسٹریز کے ساتھ بطور چیف ایگزیکٹو منسلک ہیں۔

میاں محمد احمد کراچی میں تجارتی سرگرمیوں کیلئے عرصہ دراز سے متحرک کردار ادا کررہے ہیں۔ وہ بن قاسم ایسوسی ایشن آف ٹریڈ (بقاٹی) کے بانی صدر اور سرپرست اعلیٰ بھی ہیں۔ علاوہ ازیں کراچی چیمبر کی منیجنگ کمیٹی٬ مولانا محمد علی جوہر ہاؤسنگ سوسائٹی٬ ایف پی سی سی آئی کی پاکستان شپر کونسل کے رکن ٬ پاک سعودی چیمبر آف کامرس اینڈ کامرس کے ڈائریکٹر اور جرمن پاکستان چیمبر آف کامرس کے بھی رکن ہیں۔

(جاری ہے)

میاں محمد احمد اور ان کا خاندان سماجی بہبود اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ میاں محمد احمد کے آل پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں جبکہ سلیم دادا اور میاں جہانگیر مگوں بالترتیب نارتھ اور ساؤتھ زونز کے لیے نائب چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :