پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کی لہر برقرار٬ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 442.88 پوائنٹس بڑھ کر 41742.75 پوائنٹس پر بند

بدھ 2 نومبر 2016 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو بھی کاروباری حصص میں تیزی کی لہر برقرار رہی اور کاروباری حجم منگل کے مقابلے میں 37.36 فیصد زائد رہا٬ کاروبار کے دوران انڈیکس 42 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح سے 38 پوائنٹس کی دوری پر دیکھا گیا تاہم کاروباری تیزی سے انڈیکس 5 بالائی حد عبور کرگیا اور مارکیٹ 41700 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بندہوئی۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 79 ارب روپے سے بڑھ گیا۔ شیئرز مارکیٹ میں سرمایہ کار بدھ کے روز بھی متحرک رہے اور انہوں نے توانائی٬ اسٹیل٬ بینکنگ اور گیس جیسے پرکشش شعبوں میں سرمایہ کاری پر زور دیا اور خریداری میں بھی خصوصہ دلچسپی لی جس کے سبب کاروبار کے دوران انڈیکس 41300٬41400٬41500٬41600 اور 41700 پوائنٹس کی 5 نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

(جاری ہے)

اسٹاک ماہرین کے مطابق شنگھائی کے توانائی کے ادارے کی جانب سے کے الیکٹرک کی خریداری اور انتظامی کنٹرول حاصل کرنے کی خبروں پر سرمایہ کار کے الیکٹرک میں بھرپورسرمایہ کاری کر رہے ہیں اسی وجہ سے گذشتہ دو روز سے خصوصاً اس سیکٹر کے حصص کی خریداری کا زیادہ رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ بدھ کو کاروبارکے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 442.88 پوائنٹس بڑھ کر 41742.75 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 163.05 پوائنٹس کے اضافے سے 22809.63 پوائنٹس٬ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 285.62 پوائنٹس بڑھ کر 28553.26 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 416.23 پوائنٹس بڑھ کر 69856.07 پر بند ہوا۔ بدھ کے روز مجموعی طور پر 439 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 276 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ٬ 145 میں کمی اور 18 کمپنیوںکے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مارکیٹ میں بدھ کو 69 کروڑ 57 لاکھ 43 ہزار 70 حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 50 کروڑ 65 لاکھ 170 شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 79 ارب 40 کروڑ 4 لاکھ 26 ہزار 314 روپے بڑھ کر 84 کھرب 37 ارب 90 کروڑ 28 لاکھ 20 ہزار 688 روپے ہو گیا۔ کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک لمیٹڈ 4 کروڑ 71 لاکھ٬ دوست اسٹیل 3 کروڑ 9 لاکھ٬ سمٹ بینک 3 کروڑ 2 لاکھ٬ بینک آف پنجاب 2 کروڑ 85 لاکھ اور دائود بینک 2 کروڑ 72 لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سب سے زیادہ اضافہ یو نی لیور فوڈز اور رفحان میظ کے شیئرز کے داموں میں ہوا جن کی قیمتیں 268.50 روپے اور 237.50 روپے بڑھ کر بالترتیب 5674 روپے اور 7650 روپے ہو گئیں جبکہ نمایاں کمی سنوفی ایوٹنس اور فلپس مورس پاک کے حصص کے بھائو میں رہی جن کے دام 60.87 روپے اور 51.62 روپے کی کمی سے بالترتیب 1685.57 روپے اور 2040.83 روپے رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :