Live Updates

جہانگیر ترین نے ڈرائیونگ کرکے عمران خان کو جلسہ گاہ پہنچایا

بدھ 2 نومبر 2016 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو جہانگیر ترین نے ڈرائیور کر کے جلسہ گاہ پہنچایا بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پریڈ گرائونڈ جلسے میں شرکت کے لیے بنی گالہ سے روانہ ہوئے تو اس موقع پر ان کے ہمراہ بڑی تعداد میں کارکنان کے علاوہ شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈا پوربھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

عمران خان جس گاڑی میں سوار ہو کر جلسہ گاہ میں آئے اس کو ڈرائیوپی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کیا۔ چیئرمین عمران خان اب جلسہ گاہ میں پہنچ چکے ہیں اور شیخ رشید٬ پرویز خٹک سمیت دیگر سینئر رہنماؤں کے ہمراہ سٹیج پر براجمان دکھائی دیئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات