پی ٹی آئی جلسہ٬ سکیورٹی پر 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ٬ْاہم عمارات کی بیرونی سیکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا شرکا کو اسلام آباد جانے سے روکنے کا حکم

بدھ 2 نومبر 2016 21:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پریڈ گراونڈ میں جلسہ کی سکیورٹی کیلئے 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ٬ْ ایف سی اور رینجرز بھی سکیورٹی فرائض سر انجام دیئے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو اسلام آباد کی جانب نہ جانے دیا جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 10 ہزار پولیس اہلکار جلسے کی سکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے ہیں ٬ْ اسلام آباد پولیس اور ایف سی کے دستے بھی جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ تعینات کیے گئے ہیں اور وزیر داخلہ کے حکم پر اہم عمارات کی بیرونی سیکیورٹی رینجرز نے سنبھال لی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں جس کا مقصد شہر کا امن عامہ یقینی بنانا اور کسی بھی ناخوش گوار واقعے پر فوری ردعمل کرنا ہے۔وزیر داخلہ کی جانب سے حکم دیا گیا کہ کسی کو بھی معاہدے میں مقرر کی گئی حدود سے تجاوز نہ کرنے دیا جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے ٬ْ جلسے کے شرکا کو اسلام آباد نہ جانے دیا جائے۔