Live Updates

تحریک انصاف نے کامیابی سے نواز شریف کو کٹہرے میں پہنچا دیا ہے ٬ْ نعیم الحق

پیپلز پارٹی کے چار مطالبات اپنے کارکنوں کو خاموش کرانے کے لیے ہیں ٬ْ ترجمان پی ٹی آئی

بدھ 2 نومبر 2016 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پریشان ہے کیونکہ تحریک انصاف نے کامیابی سے نواز شریف کو کٹہرے میں پہنچا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چار مطالبات اپنے کارکنوں کو خاموش کرانے کیلئے ہیں ٬حکومت بھی کہتی ہے کہ ان نکات پر غور کررہے ہیں ۔نعیم الحق نے کہا کہ مک مکا سے فیض یاب ہونے والے آج بھی خفیہ رابطوں سے مفاد کھوج رہے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات