سپریم کورٹ٬ بلوچستان میں غیرقانونی بھرتیوں کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت دسمبرکے آخری ہفتے تک ملتوی

بدھ 2 نومبر 2016 21:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے بلوچستان میں غیرقانونی بھرتیوں کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت دسمبرکے آخری ہفتے کیلئے ملتوی کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے بھرتیوں کا ا صل ریکارڈ طلب کرلیا۔ بدھ کوچیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے آغازپر چیف جسٹس نے بلوچستان کے ایڈووکیٹ جنرل سے استفسارکیاکہ صوبائی حکومت نے عدالت کو بھرتیوں سے متعلق ریکارڈ کیوں پیش نہیں کیا جس پرایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا کہ عدالت نے ریکارڈ فراہم کرنے کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا۔ بعد ازاں عدالت نے مختصرسماعت کے بعد بھرتیوں کا اصل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :