سپریم کورٹ٬ سزائے موت کے دو ملزمان کی سزائوں کیخلاف دائراپیلوں کی سماعت٬ شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا

بدھ 2 نومبر 2016 21:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے حسن ابدال سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے ملزمان اظہر محمود اورمحمد الطاف کی جانب اپنی سزائوں کیخلاف دائراپیلوں کی سماعت کرتے ہوئے دونوں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے اپیلوں کی سماعت کی سماعت کی۔ قبل ازیں ملزمان کو ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے پھانسی کا حکم دیا تھا جس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔ تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزمان کوشک کی بناء پربری کردیاہے۔یاد رہے کہ ملزمان پر حسن ابدال میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران دو افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔