چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی بجلی وپانی سینیٹر سردار یعقوب خان ناصرسے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر رحمت اللہ بلوچ کی ملاقات

بدھ 2 نومبر 2016 21:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی وپانی کے چیئرمین سینیٹر سردار یعقوب خان ناصرسے بد ھ کو کیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر رحمت اللہ بلوچ نے ان کی رہائشگا ہ پر تفصیلی ملاقات کی اس موقع پر کیسکو کی کارکردگی مسائل و مشکلا ت بجلی کی لو ڈ شیڈنگ سمیت دیگر معاملات پر انہیں تفصیلی بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بجلی وپانی کے چیئرمین سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے بدھ کو کوئٹہ میں مصروف دن گزاراجہاں مختلف سرکاری محکموںکے آفیسران قبائلی عمائدین ٬ لورالائی او رددکی کے وفود نے ان سے ملاقاتیں کر کے تحصیل دکی کو ضلع کا درجہ دلوانے سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سنیئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارک باد ی ۔

متعلقہ عنوان :