وزیراعلیٰ سندھ کی رینجرز ہیڈ کوارٹرز آمد٬ شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے

رینجرز کے دستے نے وزیراعلیٰ کو سلامی دی ٬ رینجرز کے جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی

بدھ 2 نومبر 2016 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بدھ کو رینجرز ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے وزیراعلیٰ سندھ کو استقبال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ ٬ سیکرٹری داخلہ شکیل منگنیجو اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بھی ہمراہ تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز ہیڈ کوارٹر میں شہداء کی یاد گار پر پھول بھی چڑھائے اور رینجرز کے دستے نے وزیراعلیٰ سندھ کو سلامی بھی دی۔ بعد میں وزیراعلیٰ سندھ کو رینجرز ہیڈ کوارٹر میں رینجرز کے جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :