سی ڈی اے نے رہائشی عمارتوں کے کاروباری استعمال کیخلاف کارروائی کر کے مختلف سیکٹرز کے 8 گھروں میں قائم ہاسٹل اور نجی دفاتر سیل کر دیئے

بدھ 2 نومبر 2016 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) نے رہائشی عمارتوں کے کاروباری استعمال کیخلاف کارروائی کر کے مختلف سیکٹرز کے 8 گھروں میں قائم ہاسٹل اور نجی دفاتر سیل کر دیئے۔ بدھ کو رہائشی عمارتوں کے کمرشل استعمال کیخلاف کارروائی میں سی ڈی اے مجسٹریٹ عمران ضیاء نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران جی الیون تھری ڈبل روڈ کے مکان نمبر303۔

(جاری ہے)

جے میں واقع نجی بلڈرز آفس٬ سیکٹر جی الیون ٹوویسٹ سروس روڈ پر مکان 1538 اور 1539 اے میں واقع 3 بوائز ہاسٹل٬ جی الیون ٹو میں مکان نمبر 344 گلی نمبر 73 میں قائم پراپرٹی ڈیلرز کا دفتر٬ مکان نمبر 744٬ ابن سینا روڈ جی الیون ٹو میں واقع ایک نجی دفتر سیل کر دیا۔ دریں اثناء انفورسمنٹ ٹیموں نے سیکٹر جی الیون ون ویسٹ ڈبل روڈ کے مکان نمبر 647 میں واقع بوائز ہاسٹل٬ سیکٹر جی نائن تھری ابن سینا روڈ میں قائم ہاسٹل٬ سیکٹر جی سکس ٹو گلی نمبر 39٬ جی سکس ٹو صدر روڈ مکان 89 میں قائم ہاسٹل اور مکان نمبر 35 میں قائم ہاسٹل بھی سیل کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :