اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں مو جود کھیل کے میدانوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ٬ْ چیئر مین سی ڈی اے

سپورٹس اینڈکلچر کے شعبے کو فعال کرکے اسلام آباد کو کھیلوں اور ثقا فت کا مرکز بنا یا جائے گا ٬ْشیخ انصر عزیز

بدھ 2 نومبر 2016 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کو صحت مندانہ تفریح اور کھیل کے یکساں مواقع فراہم کرنے کیلئے نہ صرف اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں مو جود کھیل کے میدانوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے بلکہ ایسے سیکٹروں میں جہاںگرائونڈز کی کمی ہے وہاں مزید گرائونڈزبنائے جائیں گے۔

میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے یہ بات سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کہی جس میں اسلام آباد کے شہریوں کو فراہم کی جانے والی کھیل اور تفریحی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ایڈمنسٹریشن٬ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن اور سپورٹس اینڈکلچر ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز نے کہا کہ شہر میں موجود کھیل کے میدانوں پر پہلا حق اسلام آباد کے شہریوں کا ہے اس لئے ان گرائونڈز میں اسلام آباد کے نوجوانوں کوبلا امتیاز کھیل کے مواقع فرام کرنے کے لئے میٹروپولیٹن کا رپوریشن اسلام آبادان گرائونڈ ز کی اپ گریڈیشن کے لئے جا مع منصوبہ بندی کی ہے جس کے تحت جن سیکٹروں میں کھیل کے میدانوں کی کمی ہے وہاں ضرورت کے مطا بق مزید گرائونڈز بنانے کا کام بھی جلد شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدا نوں کے مثبت استعمال کے لئے ہر سیکٹر سے منتخب نمائندے اپنے اپنے علاقے میں موجود گرائونڈز کو میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے افسران و ملازمین کے ساتھ مل کرآباد کرین گے۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس اینڈکلچر کے شعبے کو فعال کرکے اسلام آباد کو کھیلوں اور ثقا فت کا مرکز بنا یا جائے گا۔ اس موقع پر میئر اسلام آباد و چیئر مین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد میں مختلف کھیلوں کے 50گرائونڈز موجود ہیں جن میں 16کرکٹ ٬ 12فٹ بال٬ 06ہاکی٬ 04ٹینس کورٹس اور 15ملٹی پرپز سپورٹس گرائونڈ شا مل ہیں۔ انہیں بتا یا گیا کہ کہ ان گرائونڈز کی دیکھ بھال اور اپ گریڈیشن کے لئے ان کی ہدایات پر عمل کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :