جماعت اہلسنت والجماعت ہری پور کے سرپرست اعلیٰ مولانا حفیظ الرحمٰن انتقال کر گئے

بدھ 2 نومبر 2016 21:18

ہری پور٬ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2016ء) جماعت اہلسنت والجماعت ہری پور کے سرپرست اعلیٰ مولانا حفیظ الرحمٰن طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے٬ نماز جنازہ ان کے آبائی گائوں چنگی بانڈی میں بدھ کو ادا کر دی گئی٬ تفصیلات کے مطابق جماعت اہلسنت و الجماعت کے سرپرست اعلیٰ اور سابق امیدوار رکن صوبائی اسمبلی پی کے 50- مولانا حفیظ الرحمٰن شوگر کے مرض میں مبتلا تھے٬ ان کی نماز جنازہ بدھ کو چنگی بانڈی میں ان کے آبائی گائوں میں ادا کر دی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں جماعت اہلسنت الجماعت کے مرکزی قائدین کے علاوہ رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان٬ سابق صوبائی وزیر قاضی اسد٬ اہلسنت و الجماعت کے صوبائی صدر مولانا عطاء محمد دیشانی٬ صوبائی رہنما حاجی نواز خان جدون٬ متحدہ علماء کونسل کے چیئرمین مولانا قاضی غلام مجتبیٰ٬ وفاق المدارس کے ضلعی مسئول مولانا قاضی فیوض الرحمن٬ خطیب شیرانوالہ گیٹ مولانا قاضی عبدالعلیم٬ مولانا قاری چن محمد٬ اہلسنت والجماعت مانسہرہ کے صدر مولانا رب نواز طاہر٬ مولانا طاہر٬ سیاسی و سماجی شخصیات٬ وکلاء٬ صحافیوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی٬ مرحوم کی نماز جنازہ شیخ الحدیث مولانا امتیاز نے پڑھائی جنہوں نے مولانا حفیظ الرحمٰن مرحوم کے بیٹے ضیاء الرحمن فاروقی کی دستار بندی بھی کی مولانا حفیظ الرحمن کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی قبرستان چنگی بانڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔