Live Updates

تحریک انصاف کے پیریڈ گرائونڈ میں یوم تشکر کے جلسے کے دوران ہیلی کاپٹرز کی مسلسل فضائی نگرانی ٬ پنڈال سے ایک مشکوک شخص گرفتار

بدھ 2 نومبر 2016 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) تحریک انصاف کے پیریڈ گرائونڈ میں یوم تشکر کے جلسے کے دوران وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز مسلسل فضائی نگرانی کرتے رہے اور پنڈال کے اوپر چکر لگاتے رہے۔ پنڈال سے ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو تحریک انصاف کے یوم تشکر کے دوران سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے۔ وزارت داخلہ کے ہیلی کاپٹرز مسلسل پنڈال کے گرد چکر لگاتے رہے اور فضائی نگرانی کرتے رہے۔ پنڈال سے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا اور گرفتار کر کے لے گئے۔ …(رانا+و خ)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :