ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ غذر کا سٹی پارک میں یادگار شہدا کے افتتاح کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

بدھ 2 نومبر 2016 21:00

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء)ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ضلعی انتظامیہ ضلع غذر کے جانب سے ضلع غذر کے مرکزی مقام سٹی پارک گاہکوچ میں یادگار شہدا کے افتتاح کے حوالے سے ایک عظیم و شان جلسے کا انعقاد٬ زیر صدارت ڈپٹی کمشنر میر وقار احمد اور ایکس سولجر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر لطیف حسین کے قیادت میں تقریب منعقد ہوئی مہمان خصوصی لاک کمانڈر ایف سی این اے راشد وقار اور صوبائی وزیر سیاحت فدا خان فدا ضلعی محکموں کے آفیسران نے بہت بڑی تعدا د میں شرکت کیاس موقع پر ایکس سولجر کے صدر اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں 1948کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یکم نومبر 1948کے جذبات آج بھی گلگت بلتستان کے عوام اور نوجوانوں کے اندر نہ صرف موجود ہیں بلکہ بعد کے معرکوں میں 1965,71,99٬کے معرکوں میں گلگت بلتستان کے سپوتوں نے بہادری کے عظیم داستانیں رقم کی ہیں ضرورت پڑنے پر ایکس سولجر 1800ہزار کی تعداد میں تن من دھن کی قربانی دیکر وطن عزیز کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیا ر ہیں انھوں نے کیڈٹ کالج کے قیام اور ضلع کے تمام تحصیلوں میں APSسکولوں کے قیام ٬قراقرم یونیورسٹی کمپس کے قیام ٬اور گلگت چترال روڈ کو سی پیک میں شامل کرنے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایکس سولجر کے پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا اس موقع پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان کے خصوصی نمائندہ لاک کمانڈر راشد وقار نے خطاب کرتے ہوئے ضلع کے شہیدوں اور غازیوں کو بہترین انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے شہیدوں اور غازیوں کی بدولت آزادی کی فضامیں سانس لے رہے ہیں انھوں نے ایکس سولجر کے مطالبات کو اعلی حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرادی اس موقع پر یاد گار شہداء تعمیر کرانے پر مقررین نے ڈپٹی کمشنر میر وقار کو خراج تحسین پیش کیا ۔