ہم جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں

صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا کا گوپس میں نادرا آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب

بدھ 2 نومبر 2016 21:00

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) صوبائی وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان فدا نے کہا ہے کہ ہم جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں۔ وہ بدھ کو گوپس میں نادرا آفس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا میری عادت نہیں غذر میں پاسپورٹ آفس نہ ہونے کی وجہ عوام کو بہت بڑا مسئلہ تھا جبکہ گوپس یاسین میں نادرا کا دفتر نہ ہونے کی وجہ سے ہندور ٬تھوئی٬درکوت اور بتھریت سے ایک آدمی ایک فارم یا شناختی کارڈ کے لیے گاہکوچ آنا ہوتا تھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نادرا جی بی محمود اللہ بیگ نے کہا کہ اس سے پہلے فارم (ب) کے لیے یونین کونسل سے برتھ سرٹیفیکیٹ لازمی تھا اب موجودہ حکومت نے یہ ختم کر دیا ہے یعنی عوام کو اس لیے ریلف دیا گیا ہے اور آٹھارہ سال سے چھوٹے عمر کے بچوں کا شناخت نہیں تھا اب ان کو یوتھ کارڈ سے کارڈ بنانے ہیں اور سمارٹ کارڈ تین قسم کے ہیں ایک1600/روپے میں دوسرا 800/روپے میں جبکہ تیسرا400/کارڈ سب ایک ہی ہیں 1600والا دس دن کے اندر ملتا ہے جبکہ دوسرے کارڈ مہینے یا چالیس دن لگ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :