صوبائی حکومت کی کارکردگی قلیل عرصے میں ہی انتہائی شاندار رہی ٬تنقید کرنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں

صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 2 نومبر 2016 20:59

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی قلیل عرصے میں ہی انتہائی شاندار رہی ہے اور تنقید کرنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ٬ مسلم لیگ ن کی حکومت کے آتے ہی سی پیک سمیت دیگر بڑے منصوبے اس خطے میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کا سبب بن جائیں گے ۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے عناصر بلاجواز اور بے سروپاء بیانات کے زریعے عوام کو ہر گز گمراہ نہیں کر سکتے۔

ہم تنقید برائے تنقید کی سیاست پر ہرگز یقین نہیں رکھتے اور اس بات پر ہمارا یقین محکم ہے کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی سربراہی میں یہ خطہ لوڈشیڈنگ٬ بیروزگاری اور دیگر مسائل پر جلد از جلد قابو پا لے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے مزیدد کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو حق ملکیت کے نعروں سے بہلانے اور سیاسی پوائینٹ سکورنگ کرنے والے افراد کو اپنا دور حکومت ہر گز نہیں بھولنا چاہیئے جب عوام مسائل کے گراداب تلے دبی ہوئی تھی اور حکمران اپنے ایوانوں میں غافل پڑے ہوئے تھے۔

صوبائی وزیر نے آئینی حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات تیار ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری مل جائے گی اور برسوں بعد مسلم لیگ ن کی حکومت ہی گلگت بلتستان کی عوام کو ان کا جائز حق دینے کا اعزاز اپنے نام کرے گی۔ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے لوگوں کے ووٹوں سے ہی بر سر اقتدار آئی ہے اور ہر صورت عوام کے امنگوں کے مطابق انکے مسائل حل کئے جائیں گے۔

صوبے میں انرجی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں صوبائی حکومت نے خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وزیر اعلی گلگت بلتستان اور انکی کابینہ عوام کے مسائل کے حل کے لیئے دن رات کوشاں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ مواصلات٬ صحت اور تعلیم جیسے اہم شعبوں میں آنے والی مثبت تبدیلوں کو عوام خود دیکھ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :