Live Updates

عمران خان نے سٹیج پر گرم جوشی سے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا استقبال

آج عمران خان کی فتح کا دن ہے پنجابی میرے دوست ہیں اور ان کا احترام کر تاہوں ٬پرویزخٹک

بدھ 2 نومبر 2016 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) تحریک کے چیئرمین عمران خان نے سٹیج پر گرم جوشی سے وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

جیسے ہی وزیراعلیٰ پرویز خٹک کابینہ کے ارکان کے ہمراہ پریڈ گرائونڈ میںسٹیج پر چڑھے تو سٹیج پر موجود چئیرمین عمران خان سمیت پارٹی کے تمام مرکزی رہنمائوں نے ان کا بھرپور گرمجوشی سے استقبال کیا٬انہیں کندھوں پر تھپکیاں دیں اور انہیں گزشتہ روز اسلام آباد آمد کے موقع پر سخت رکاوٹوں کے باوجود کارکنوں کے ہمراہ نکلنے اور ثابت قدمی دکھانے کے اقدام پر مبارکباد دی۔

پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت پرو پیگنڈا بند کرے لاکھوں لوگ پریڈ گرائونڈ پہنچے ہیں آج عمران خان کی فتح کا دن ہے پنجابی میرے دوست ہیں اور ان کا احترام کر تاہوں ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پرویز خٹک نے سٹیج پر موجود پی ٹی آئی کے تمام سینئر لیدڑ زشاہ محمود قریشی ‘ جہانگیر ترین سے گلے شکوے بھی کئے تمام ارکان نے ان کے گلے کو خندہ پیشانی سے سنا ۔ عمران خان نے پرویز خٹک کو سٹیج پر اپنے ساتھ والی کرسی پر بٹھا یا اور شیخ رشید کو اگلی کرسی پر جگہ دی گئی ۔ (عابد شاہ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :