پشاور٬ایڈہاک اور کنٹریکٹ بنیادوں پر تعینات محکمہ صحت کے 699 میل اور فی میل نرسز کو گریڈ سولہ میں مستقل کردیا گیا

بدھ 2 نومبر 2016 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)خیبرپختونخوا حکومت نے ایڈہاک اور کنٹریکٹ بنیادوں پر تعینات محکمہ صحت کے 699 میل اور فی میل نرسز کو گریڈ سولہ میں مستقل کردیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے اس سلسلے میں بدھ کے روز باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

یہ مستقلی خیبرپختونخوا اپوائنٹمنٹ آف گاوی٬ جائیکا٬ ایڈہاک اینڈ کنٹریکٹ ایمپلائز ایکٹ 2016 عمل میں لایا گیا ہے جو اس سال جون کے مہینے میں صوبائی اسمبلی سے منظور کروایا گیا تھا۔ اعلامیہ کے مطابق ان کنٹریکٹ/ ایڈہاک نرسز کی مستقلی 6جون 2016 سے نافذ العمل ہوگی۔ یہ نرسز محکمہ صحت کے مختلف ہسپتالوں اور طبی اداروں میں تعینات تھے۔