پشاور٬عدالت نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں گرفتار افغان خاتون شربت گلہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی

بدھ 2 نومبر 2016 20:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء)پشاورکی خصوصی عدالت نے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کے الزام میں گرفتار افغان خاتون شربت گلہ کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کردی ہے شربت گلہ کی جانب سے عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی کی جانب سے گذشتہ روز دلائل دئیے گئے تھے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے شربت گلہ کی جانب سے ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔ شربت گلہ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چھبیس اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔