Live Updates

عوامی نیشنل پارٹی کا عمران خان کی جانب سے یوم تشکر منانے کے فیصلے پر شدید تنقید کردی

عمران خان یوم تشکر کی بجائے یوم پسپائی یا یوم رسوائی مناتے تو اچھا ہوتا یا پھر یوم عقل یا یوم شرم منا لیتے تو وہ بھی اچھا ہوتا٬امیرحیدرخان ہوتی

بدھ 2 نومبر 2016 20:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی نے عمران خان کی جانب سے یوم تشکر منانے کے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے ۔عمران خان یوم تشکر کی بجائے یوم پسپائی یا یوم رسوائی مناتے تو اچھا ہوتا یا پھر یوم عقل یا یوم شرم منا لیتے تو وہ بھی اچھا ہوتا۔باچا خان مرکز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر ہوتی نے عمران خان پر تنقید کے کئی نشتر برسائے اور کہا کہ انہیں ( عمران خان ) کویوٹرن کہیں یا اباوٹ ٹرن عمران خان کے لیے کوئی نئی بات نہیں یوم تشکر تو اسلام آباد کے لوگوں کو منانا چاہیے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر اعلی نے عمران خان کے ساتھ ساتھ پرویزخٹک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہ وزیر اعلی اسلام آباد پر چڑھائی کی بجائے صوبے کے مالی اور انتظامی بحران پر توجہ دیں تو زیادہ بہتر ہو گا خیبرپختونخوا کی25اضلاع سے انہوں نی5ہزار کارکن جمع کیے میں صرف صوابی سے اس سے زیادہ کارکن جمع کرسکتا ہوں۔ امیر حیدر ہوتی اسلام آباد میں وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمدگی پر بھی چپ نہ رہے اور کہا کہ علی امین کی گاڑی سے جو سامان برامد ہوا اس سے نیت اور ارادے کا اندازہ ہوتاہے شہد وہ اس لیے لے جارہے تک شاید انہیں ڈرتھا کہ اسلام آباد میں شہد نہیں ملے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :