بلوچستان صوبائی اسمبلی میں اراکین اسمبلی کے سوالات کے جوابات موخر کردیئے

بدھ 2 نومبر 2016 20:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) بلوچستان صوبائی اسمبلی کی اسپیکر محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے بدھ کی شام کو صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلیٰ: بلوچستان اور رکن صوبائی اسمبلی سردار اختر جان مینگل ٬ جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر اور رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران ٬ اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی٬ اور صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرا زبگٹی ٬ صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین کی عدم موجودگی کے باعث تمام سوالات کو موخر کردیا ۔