پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ٬سی این جی اسٹیشن میں کھڑی گاڑی سے برآمدہونیوالا دس کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیاگیا

بدھ 2 نومبر 2016 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا٬ سی این جی اسٹیشن میں کھڑی گاڑی سے برآمدہونے والا دس کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیاپولیس کیمطابق پشاور کے علاقہ پھندو میں سی این جی اسٹیشن میں گاڑی سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

نامعلوم شرپسندوں نے گاڑی سی این اسٹیشن کے اندر کھڑی کی تھی۔ بارودی مواد کو گاڑی کے اندر واٹرکولر میں چھپایا گیاتھا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بم ڈسبوزل یونٹ کو طلب کیا۔ بی ڈی یو نے گاڑی سے ملنے والا دس کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :