پشاور یونیورسٹی کے سالانہ کانوکیشن میں صحافت کے طالب علم نے گورنر خیبر پختونخوا سے ڈگری لینے سے انکار کردیا

بدھ 2 نومبر 2016 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2016ء) پشاور یونیورسٹی کے سالانہ کانوکیشن میں صحافت کے طالب علم نے گورنر خیبر پختونخوا سے ڈگری لینے سے انکار کردیا٬طالب علم نبی شاہ کہتے ہیں وفاقی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں۔

(جاری ہے)

پشاوریونیورسٹی کے سالانہ کانوکیشن میں سعبہ صحافت کے طالب علم نبی شاہ نے گورنر خیبر پختونخوا اور جامعہ کے چانسلر اقبال ظفر جھگڑا سے ڈگری لینے سے انکار کردیا ٬طالب علم ڈگری لیئے بغیر ہی واپس اپنی نشست کی طرف چلا گیا ٬طالب علم نبی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے ملک اور صوبے کے لئے اقدامات سے وہ مطمئن نہیں اور اس لیے انہوں نے گورنر سے ڈگری لینے سے انکار کیا ٬ نبی شاہ جامعہ پشاور میں شعبہ صحافت کے طالب علم ہیں۔

متعلقہ عنوان :