کراچی٬واٹر بورڈ کے خصوصی سکواڈ نے فیکٹریوں کی جانب سے پانی چوری کیلئے لئے گئے 6کنکشن منقطع کردئیے ٬نوٹس جاری

بدھ 2 نومبر 2016 20:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 نومبر2016ء) واٹربورڈ کے خصوصی اسکواڈ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پانی چوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھی ٬مختلف فیکٹریوں کی جانب سے پانی چوری کیلئے لئے گئے 6کنکشن منقطع کرکے پانی چوری میں ملوث فیکٹریوں کو نوٹس جاری کردیئے ٬تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ مصباح الدین فرید کی خصوصی ہدایت پر واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکواڈ نے کورنگی صنعتی ایریا پی اینڈ ٹی کالونی میں آپریشن کیا ٬ اسکواڈن نے نعیم آئس فیکٹری پر چھاپہ مار کر ایک انچ قطر کے دو کنکشن منقطع کیئے ٬رفیق آئس فیکٹری پر کارروائی کے دوران پونے انچ کے دو کنکشن پکڑے گئے جنہیں منقطع کردیا گیا اس کے علاوہ پی اینڈ ٹی کالونی گلی نمبر ایک میں 10انچ قطر کی لائن سے لئے گئے پونے انچ کے دو کنکشن کو بھی منقطع کردیا گیا ہے اس لائن سے کنکشن لے کر فیکٹری مالکان یومیہ ایک لاکھ گیلن پانی چوری کررہے تھے ٬ واٹربورڈ اسکواڈ کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکس راشد اکرام اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سعید صدیقی اور سپروائزر ثمر ہاشمی بھی تھے ٬انہوں نے پانی چوری میں ملوث فیکٹریوں کو نوٹس جاری کردیئے ہیں

متعلقہ عنوان :